335

پی ٹی آئی امیدواروں کو 7ووٹ کم ملنے کی تحقیقات مکمل


سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے دو امیدواراوں کو جنرل کیٹگری میں 7ووٹ کم ملنے کے بارے میں تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں سینٹ انتخابات میں جنرل نشستوں پروفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ، لیاقت تراکئی اور محسن عزیز نے 19,19ووٹ حاصل کئے پی ٹی آئی کے فیصل سلیم نے 17ووٹ اور ذیشان خانزادہ کو 14ووٹ ملے تھے جبکہ 7ووٹ کم پڑ گئے تھے

جس پر تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے تھے پی ٹی آئی کی جنرل نشستوں کے دو امیدواروں کو سات ووٹ کم پڑنے کے معاملے پرہونے والے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہے واضح رہے کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن کے مولانا عطاء الرحمان کوپورے ووٹ جبکہ ہدایت اللہ کو چار اضافی ووٹ ملے تھے جبکہ فرحت اللہ بابر کو خاتون سے بھی کم ووٹ ملے تھے جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے کم ووٹ ملنے کے معاملے کو پی ڈی ایم کی سطح پر اٹھانے کے لئے اپنی سفارشات ارسال کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں