پشاور پولیس نے کا ر سر کا ر میں مدا خلت اور احتجا ج کر نے والے پی ڈی اے ایمپلا ئز یو نین کے عہدیدارو ں کیخلاف اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایڈ منسٹر یشن پی ڈی اے کی مد عیت میں مقد مہ درج کر لیا گیا ۔ واقعا ت کے مطابق تین روز قبل پشاور ڈیلو لپمنٹ ار تھا رٹی (پی ڈی اے)ایمپلا ئز یو نین کے عہدیدارو ں اور کا ر کنا ن نے اپنے مطا لبات کیلئے پی ڈی اے دفتر کیسا منے روڈ بلا ک کر کے احتجا جی مظاہر ہ کیا اور کا ر سر کا ر میں مداخلت کی جس پر پی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایڈ منسٹر یشن محمد طا رق نے حیا ت آباد پولیس سٹیشن جا کر پولیس کو بتایا کہ پی ڈی اے ایمپلا ئز یو نین کا ر سر کا ر میں مداخلت کر رہے ہیں جس پر پولیس نے ملزم دین محمد ، عبداللہ ، وحید ، مسعود ، رفیق ، افتخار اور عا دل شاہ کیخلاف دفعہ 148,149,186پی پی سی کے تحت مقد مہ درج کر کے تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے ۔
