133

چارسدہ: 50 زبانیں بولنے والے نوسرباز گروپ کے تین افغانی باشندے گرفتار

چارسدہ: 50 زبانیں بولنے والے نوسرباز گروپ کے تین افغانی باشندے گرفتار

ضلع چارسدہ کے سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معصوم سادہ لوح عوام کو کرنسی کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے والے تین نوسرباز افغانی باشدے کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان میں علی رضا, شہزاد, سجاد حسین شامل ہے. ایس ایچ او سٹی نور حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ ملزمان چارسدہ سمیت پاکستان کے دیگر اہم علاقوں میں واردتیں کرنے میں ملوث تھا. ملزمان کو علاقائی زبانوں سمیت بین الاقوامی 50 سے زائد زبان بولنے پر عبور حاصل تھا. ملزمان سادہ لوح عوام کو پاکستانی روپے کے بدلے غیر ملکی کرنسی زیادہ تعداد میں دینے کا جھانسہ دیکر جب وہ اے ٹیم یا اپنی جیب سے رقم نکلواتے تو یہ نوسرباز گینگ رقم کو شہریوں سے بٹور کر رفو چکر ہوجاتے. انہوں نے کہا کہ کافی محنت کے بعد چارسدہ پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی اور ملزمان کو حفیہ اطلاع پر مردان سے گرفتار کیا گیا ہے. ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو اپنا رہائش کراچی بتارہے ہیں. ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں