313

چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین لندن بھاگ گیا، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک رسالپور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جتنی حکومتیں آئیں سب چور تھیں،عمران نے کابینہ سے چوروں کو نکال دیا۔

چینی ا سیکنڈل میں جہانگیر ترین لندن بھاگ گیا،جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے کیا نہیں کیا لیکن عمران خان نے اس سمیت چار وزیروں کو نکال دیا۔

عمران خان نے اپنے کابینہ سے چوروں کا صفایا کر دیا ،اپنی پارٹی کے 4 وزیروں کو کرپشن پر کابینہ سے نکال دیا،جہانگیر ترین کو دیکھیں ، عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، پیسے خرچ کئے پارٹی کے لیے، جب جہانگیر ترین چینی سکینڈل میں پکڑا گیا تو انھیں نکال دیا۔

جہانگیر ترین آج چینی چوری کی وجہ سے ملک سے بھاگ کر لندن میں بیٹھا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع پرویز خٹک نے رسالپور میں اے این پی سابق تحصیل کونسلر گوہرتاج اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں