ڈی جے بٹ کو جسٹس قمر زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ملزم کو 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔
ڈی جےبٹ کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) کے جلسے میں ساؤنڈ سسٹم اور اسپیکر کے انتظامات کرنے تھے تاہم گزشتہ روز پولیس نے ڈی جے بٹ ماڈل ٹاون سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کيا تھا۔
دوسری جانب حکومت نے پہلے ہی کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کی اجازات نہیں دی تھی جبکہ اپوزیشن بضد ہے کہ انہیں ہر صورت جلسہ کرنا ہے