کالعدم تنظیموں کے 4ہزار 500افراد کے پشاور سمیت صوبے بھر میں اراضی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرد ی گئی ہے ۔ پشاور ، خیبر ، سوات ، ملاکنڈ ، بونیر ، لوئر دیر ،ا پر دیر ، قبائلی اضلاع وغیرہ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیموں کے عہدیدار اس فہرست میں شامل ہیں
اور پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام پراپرٹی ڈیلرز ، اسٹیٹ ایجنٹس کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے ایف بی آرکے ساتھ رجسٹرر 60ہزار سے زائد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو ان کی تفصیلات ارسال کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جدید ترین ایپ تیار کر لیا ہے جو کہ تمام رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ساتھ منسلک کردیا ہے ایپ میں پشاور سمیت صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ اقوام متحدہ کے نامزد کردہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں کا مکمل ڈیٹا شامل ہیں کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات موجود ہیں اوروہ پشاور سمیت صوبے کے کسی بھی شہر میں کوئی پراپرٹی نہیں خرید سکتے ہیں اور نہ فروخت کر سکتے ہیں ۔