342

کوئٹہ: کورونا کا مریض لے جانے والی ایمبولنس سے 135 کلو چرس برآمد

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کورونا کے مریض کو لے جانے والی ایمبولنس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔
لیویز کا کہنا ہے کہ ایمبولنس میں منشیات کی موجودگی کا علم اس وقت ہوا جب وہ حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں مریض سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں چاغی سے تعلق رکھنے والا کورونا کا مریض، ان کا بیٹا، ایک رشتہ دار اور ؤ شیخ زید ہسپتال کوئٹہ کا ایک ملازم ہلاک ہوگئے جبکہ ایمبولنس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
لیویز کے نائب رسالدار نے بتایا کہ حادثے میں ایمبولنس کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اس کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔
ایمبولنس مستونگ سے سابق رکن قومی اسمبلی کی فلاحی تنظیم کی ہے

قریب واقع چیک پوسٹ سے ایف سی اہلکار مدد کے لیے پہنچے تو انہیں ایمبولنس سے 135 کلو گرام چرس ملی۔ چرس ایک ایک کلو کے پیکٹ میں بند تھی جو ایمبولنس کی چھت میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے۔ ایف سی اہلکاروں نے منشیات تحویل میں لے لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں