310

کورونا کیسز میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

لاک ڈاؤن انتباہ جاری کرنے اور کوڈ 19 کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی تعمیل کرنے کے مطالبے کے دو روز بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح، وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات اور ہسپتال میں داخلوں میں اضافے کی نشاندہی کردی۔

این سی او سی کے اجلاس میں ماہرین صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیٹا پیش کیا اور فورم کو بتایا گیا کہ مسلسل پانچویں روز کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے۔

گزشتہ 4 روز میں اوسطاً کورونا کے مثبت کیسسز 40 فیصد زیادہ ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ مظفرآباد، حیدرآباد، کراچی اور گلگت میں ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح کورونا کے مثبت کیسسز کا تناسب بھی زیادہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسسز کا تناسب 92 فیصد سے 1.33 فیصد تک بڑھا ہے۔

اسی طرح سے پاکستان کی موجودہ صورتحال میں کورونا کیسسز کی شرح عالمی سطح پر 2.72 فیصد کے مقابلہ میں 2.06 فیصد ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ’کل اموات کا 71 فیصد مرد ہیں جن میں 76 فیصد 50 سال سے زیادہ کی عمر میں ہیں‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں