ایف بی آر نے گاڑیوں ، گھر ، پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والے غیر رجسٹرڈ 25ہزار سے زائد افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں جن میں ان سے خرید و فروخت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں یہ وہ افراد ہیں جو قابل ٹیکس آمدن کے باوجود ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افراد کا تعلق پشاور ، ابیٹ آباد ، مردان سمیت مختلف اضلاع سے ہے
۔ذرائع کے مطابق نوٹسز میں ان سے ذرائع آمدن کی وضاحت طلب کی گئی ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئیں ، کیسے آئیں ، اور ایف بی آر سے کیوں چھپائیں ، نوٹسز میں 2ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور دو ہفتوںکے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ گاڑیوں ، گھروں اور پلاٹس کی خرید و فروخت کی تفصیلات ایکسائز ، مال سمیت مختلف صوبائی محکموں سے حاصل کی گئی ہے