201

گورنرخیبرپختونخوا نے وائس چانسلرز کی سیاسی ملاقاتوں کا نوٹس لے لیا

گورنرخیبرپختونخوا نے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی سیاسی ملاقاتوں کا نوٹس لے لیا صوبے کے یونیورسٹیوںمیں و ی سیز کی تقرری کیلئے سیاستدانوں کے ذریعے سفارش کرنے پر گورنر نے سخت برہمی کا اظہار کر دیا

جبکہ گورنر شاہ فرمان نے وائس چانسلرز کو سیاسی ملاقاتوں اور سفارشی رابطوں پر وارننگ جاری کردی گورنر شاہ فرمان کی جانب سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوںکے وائس چانسلرز کے نام مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ سیاستدانوں سے ملاقات اور ان کے ذریعے حکومت پر دباو ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی سیاستدان سے ملاقات یا سفارش کرائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائیگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں