237

ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف سنو گیمز کے مقابلے جاری


وادی چترال کے پرفضا مقام مداقلشت میں منعقد ہونیو الے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی کثیر تعداد ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول سے محظوظ ہونے مداقلشت پہنچ گئی۔

اس موقع پرپاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر گیلمور وینڈی Gilmour Wendyنے مداقلشت وادی میں صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے بچوں میں برفانی کھیلوں سکینگ ، آئس ہاکی، سنو بورڈنگ میں کافی دلچسپی پائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں یہاں کی آبادی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ وادی مداقلشت خیبرپختونخوا اور چترال کی حسین وادی ہے ۔سطح سمندر سے 8500 فٹ بلندی پر واقع وادی مداقلشت سیاحت کیلئے بین الاقوامی سیاحتی مقام قرار دیا گیا ہے ۔

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا ، ضلعی انتظامیہ چترال اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے باہمی تعاون سے جاری ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول میں آئس ہاکی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں مقامی کھلاڑیوں کو ٹریننگ سمیت کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے ۔

فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاح مداقلشت پہنچ کر سنو فیسٹیول میں مختلف کھیلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں ۔فیسٹیول میںسکینگ کے مقابلوں میں 500 سے زائد مقامی و دیگرکھلاڑیوں سمیت 10 غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں جن میں 5سکینگ کھلاڑی اور 5 سنوبورڈرزکھلاڑی و ماہرین شامل ہیں ۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی جس میں فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں