ہندوکش سنو فیسٹیول وادی مداقلشت چترال میں 29 جنوری سے شروع ہوگا
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر اور ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے باہمی اشتراک سے چترال کی خوبصورت وادی مداقلشت میں ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول 29 جنوری سے شروع ہو گا جس کی اختتامی تقریب 31 جنوری کو ہوگی ۔
تین روزہ ایونٹ میں مختلف سنو گیمز کا انعقاد کیا جائے گا تاہم مداقلشت کے اس خوبصورت سیاحتی مقام میں دوسری بار سرکاری سطح پر ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ، تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ، سنو بورڈنگ ، آئس سکیٹنگ، آئس ہاکی، سنو ٹریکنگ، برف کی مجسمہ سازی ، سلالم اور گرینٹ سلالم مقابلوں سمیت باربی کیو نائٹ اور موسیقی محفل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔گزشتہ سال بھی محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامی کے اشتراک سے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔