یوسف آباد میں 15لاکھ روپے رہزانی کے معاملے پر تین پراپرٹی ڈیلرز اور گواہوں کو گرفتار کر لیا ہے ایک ہفتہ قبل تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقہ یوسف آباد میں گھر فروخت کرنے کے بعد پیشگی رقم لانے والے محمد نواز کے پندرہ لاکھ روپے رہزانوں نے ان کے گھر کی دہلیز پرچھین لئے تھے صوبائی دارلحکومت پشاور میں رہزانی ، ڈکیتی ، چوریوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پولیس نے دو پراپرٹی ڈیلرز اور ایک گواہ کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ رہزانی کا شکار ہونے والے نے دفعہ 164کے تحت اپنا بیان بھی مقامی عدالت میں قلمبند کر دیا ہے
