بی آر ٹی پشاور میں یومیہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد مسافر بی آر ٹی میں سفر کر رہے ہیں جبکہ بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں آئندہ دنوں مزید اضافہ متوقع ہے اس حوالے سے ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور یومیہ مسافروں کے سفری اعداد و شمار میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے
ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی سفری اعداد و شمار میں آئندہ دنوں مزید اضافہ متوقع ہے۔شہریوں کو بہترین سفری سہولت دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ30 نئی بسیں جلد بی آر ٹی پشاور پہنچ جائینگی مزید فیڈر روٹس سمیت ایکسپریس روٹ پر اضافی بسیں بھی چلائی جائنینگی۔ ترجمان ٹرانس پشاورنے مسافروں سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں اور عملے سے تعاون کریں