پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (پیوٹا )یونیورسٹی میں مالی بحران کے سلسلے میں علامتی ہڑتال شروع کریگی پیوٹا کے مطابق صوبائی حکومت کو اگاہی کے باوجود کوئی بیل اوٹ پیکج یا دیگر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس پر اساتذہ کو شدید تحفظات ہے پیوٹا کی جانب سے صوبائی حکومت کی یونیورسٹی کے بحران کے حوالے اقدامات میں تاخیر پر علامتی ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ 3فروری کو جنرل باڈی اجلاس بلانے فیصلہ بھی کیا ہے جسمیں ائندہ کا لائحہ عمل تہہ کیا جائے گا واضح رہے کہ یونیورسٹی میں جاری مالی بحران کے باعث ملازمین سے تنخواہ میں کٹوتی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس پر ملازمین میں شدید مایوسی پاء جانے لگی اور ملازمین نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے وہی پیوٹا نے بھی مالی بحران سے نمٹنے کیلئے میدان میں نکل پڑی ہے ۔
200