570

یونیورسٹی میں بنائو سنگھار پر پابندی، اساتذہ فیصلہ سے ناخوش


پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بنائو سنگھار پر پابندی کے فیصلہ پر جہاں طلبہ کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے وہی اساتذہ نے بھی اس فیصلہ کو سمجھ سے بالاتر سمجھتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یونیورسٹی میں طلبہ کو مختلف مسائل کا سامنا ہے

جبکہ یونیورسٹیز میں مالی بحران سمیت دیگر اعلٰٰ تعلیم کے حوالے سے مسائی درپیش ہے تاہم ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے طلباء و طالبات کیلئے ڈریس کورڈ متعارف کروانا سمجھ سے بالاتر ہے یونیورسٹی کے اساتذہ کے مطابق سازگار اور اچھا ریسرچ ماحول ،فیسوں میں کمی ،مالی بحران کا خاتمہ سمیت طلبہ کو اخلاقی طور پر تربیت دینے کے حوالے سے انتظامیہ کو موثر حکمت عملی پیش کرنی چاہئے

ساتذہ کے مطابق انتطامیہ غیر ضروری کاموں میں لگی ہوئی ہے جبکہ یونیورسٹی کے ملازمین سراپا احتجاج ہے ایسے میں یونیورسٹی کے اہم مسائل حل کرنے بجائے ڈریس کورڈ کا فیصلہ عجیب ہے واضح رہے کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے بھی بعض طلبہ نے فیصلہ کو خوش ائند جبکہ بعض طلبہ نے فیصلہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے تاہم یونیورسٹی کے ایک اہم عہدیددار کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ پر عمل درامد کروانا ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ ماضی میں کورونا وباء کے دوران انتظامیہ ایسو او پیز پر عمل ددرامد کروانے میں مکمل نا کام ہو گئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں