165

یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن کی جانب سے یونیورسٹی بچاوء تحریک دوسرے ہفتے میں داخل

زرعی یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن پشاور کی جانب سے یونیورسٹی بچاوء تحریک دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے. تاہم انتظامیہ کیجانب سے تا حال اساتذہ کے مطالبات حل نہیں کیے گئے.اور اساتذہ کرام کو انکے جائز حقوق دینے سے گریزاں ہے. ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان نے گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے

کہ یونیورسٹی میں جاری بحران کا فوری نوٹس لیں تاکہ یونیورسٹی کو بچایا جا سکے ورنہ طلبہ و طالبات کا تعلیمی سال بری طرح متاثر ہو گا جس کا براہ راست اثر صوبے کے عوام پر پڑے گا. فیڈریشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان نے کے مطابق و ائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور اس وقت تین عہدوں(وی سی زرعی یونیورسٹی پشاور, وی سی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور انچارج زرعی یونیورسٹی سوات) پر براجمان ہونے کی وجہ سے زرعی یونیورسٹی پشاور کے معاملات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

, انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وائس چانسلر کو فوری اضافی عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ اپنی یونیورسٹی کو ٹائم دے سکے اور صوبے کی زراعت اور اعلی تعلیم مزید متاثر نہ ہو

جبکہ لیکشن بورڈ کا فوری انعقاد, نئے پوسٹوں کا مشتہری, رجسٹرار کی برطرفی, اور تمام زیر التوا بلوں کے مطالبات بھی حل کیے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں