412

خیبرپختونخوا حکومت کا بھی سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ

آئین نیوز: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، موجودہ تنخواہوں اور پنشن کو آج منجمد کرنے کی منظوری دے دی جائے گی ، نئے مالی سال کا بجٹ رواں ہفتے میں پیش کیاجائے گا،نئے سال کے مالی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے کل پیر کو اجلاس طلب کیاگیا ہے۔

اجلاس میں تنخواہوں اور پنشن میں ممکنہ طورپر اضافے کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا تاہم زرائع کے مطابق مالی خسارے اور وفاق کیجانب سے اعلان نہ کرنے کے بعد ممکنہ طور پر تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ ہونے کے امکانات ہے ۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز کو سرکاری ملازمین نے مسترد کیاہے ، تنخواہوں اور پنشن میں ممکنہ اضافے کے مخالفت صوبائی حکومتوں کیجانب سے بھی کئے گئے ہیں ، صوبائی حکومت نے 19جون کو کابینہ کا اہم اجلاس کو طلب کرلیا ہے۔

بجٹ کے موقع پر ممکنہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کے باہر دفعہ 144کے نفاذ کی تجویز ڈی سی پشاورکو دی گئی ہے ، واضح رہے کہ وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوںاور پنشن میں اضافے نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلانکل پیر کو پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے بجٹ کے موقع پر کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں