392

کورونا کیلئے الوداعی پارٹی کا انعقاد ،ہزاروں افراد کی شرکت

آئین نیوز : یورپی ملک جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ میں کرونا کو ختم کرنے کیلئے الوداعی پارٹی منعقد ہوئی جس کے ذریعے کورونا وائرس کو علامتی طور پر الوداع کہا گیا۔ ہزاروں افراد نے جمہوریہ چیک کے دارلحکومت پراگ کے چارلس برج پر ایک 500 میٹر لمبے ٹیبل کے گرد جمع ہوئے اور گھر سے بنا کر لائی گئیں کھانے پینے کی اشیاء بانٹے کے بعد کھانا کھایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس پارٹی میں جس میں ہزاروں افراد شریک تھے ، اس پارٹی میں شامل افراد نے نہ ماسک کا استعمال کیا اور نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا جبکہ مہمانوں کو اپنے ساتھ کھڑے افراد کے ساتھ کھانا کھانے کا کہا گیا۔ یہ ایسی باتیں ہیں جو ان ممالک کے لوگوں کے لیے نئی ہیں جو اس وقت بھی لاک ڈائون میں ہیں۔

جمہوریہ چیک 1کروڑ آبادی والا ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے اب تک 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے350 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں ، وائرس سے جمہوریہ چیک میں اب بھی بہت لوگ متاثر ہورہے ہیں، صحت ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کو مکمل طورپر ختم ہونے سے پہلے اس قسم کی پارٹیوں سے گریز کرنا چاہئے ۔

کرونا کو ختم کرنے کیلئے الوداعی تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس پارٹی کا انعقاد اس لیے ممکن ہو سکا کیونکہ ملک میں سیاح نہ ہونے کے برابر ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ کتنے قریب بیٹھے ہیں اور مقامی موسیقاروں کی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں