345

ماسک پہننے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ٹرمپ نے بیان بدل دیا

آئین نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسک پہننے کے متعلق اپنے بیان کو بدل دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ جو چہرے پر ماسک پہننے کے ایک عرصے سے مخالف تھے نے اب کہا ہے کہ انھیں ماسکس پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں اور وہ ماسک پہن کر لون رینجر کی طرح لگتے ہیں۔

اس بیان میں انہوں نے ماسک پہننے کی بات تو کی مگر ساتھ یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے چہرے کو ڈھانپنا لازمی قرار نہیں دینا چاہیے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر اندازہ لگایا کہ انفیکشن اچانک غائب ہو جائے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماسک پہننے کے سخت مخالف تھے،انہیں کئی بار دیگر رہنمائوں نے اس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن وہ اپنے بیان پر قائم تھے ،واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی ماسک کو کورونا پھیلائو روکنے کیلئے اہم اور ضروری قراردیاہے اور اس کے ساتھ صحت ماہرین کابھی کہنا ہے کہ ماسک کرونا پھیلائو کے روک تھام میں مئو ثر ثابت ہوسکتاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں