309

فرانس نے 170سال بعدالجیریا کو 24 جنگجوئوں کی کھوپڑیاں واپس کردیں

آئین نیوز: فرانس نے انیسویں صدی میں الجیریا پر فرانسیسی قبضے کے خلاف لڑنے والے 24 جنگجوئوں کی کھوپڑیاں الجیریا کو واپس کر دیں۔الجیریاکی سرکاری خبرا یجنسی کے مطابق صدرعبد المجید تبون نے فرانس کی جانب سے کھوپڑیاں بھیجنے کی تصدیق کی ۔

الجیرین صدرنے بتایاکہ ان میں ایک اسلامی مبلغ امیر عبدالقادر کے اتحادی بھی شامل ہیں جوانیسویں صدی کے وسط میں فرانسیسی افواج کے خلاف جدوجہد میں قبائلیوں کے ایک گروہ کی قیادت کرتے رہے۔

الجیریا کے صدر نے کہاکہ الجیریا دیگرشہیدوں کی باقیات بھی واپس لانے کے لئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ 7 سال کی جنگ کے بعد ، فرانس نے 1830 میں الجیریا پر قبضہ کرلیا تھا اور 132 سال کی کوششوں کے بعد 1962 میں الجیریا نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں