246

پروٹین سے کورونا کے آزمائشی علاج میں پیش رفت

پروٹین سے کورونا کے آزمائشی علاج میں پیش رفت
آئین نیوز: کورونا وائرس کیخلاف علاج میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، پروٹین کے مدد سے علاج انتہائی نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد کو کم کردیتا ہے ۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ علاج برطانیہ کی ایک کمپنی نے دریافت کیا ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہ مریضون کی مشکلات میں کافی حد تک کم کیا جاسکتاہے ۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی کمپنی نے کہاہے کہ کلینیکل ٹرائل کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائر س کا نیا علاج ڈرامائی طور پر انتہائی نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد کو کم کر دیتا ہے۔ سائوتھ ہیمپٹن میں قائم بائیوٹیک فرم سنائیرجن، اس علاج کے لیے انٹرفیرون بیٹا نامی پروٹین کا استعمال کرتی ہے، جسے انسانی جسم وائرل انفیکشن ہونے پر بناتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے کے مقصد کے ساتھ، پروٹین نیبولیسر کا استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کے پھیپھڑوں میں براہ راست سانس کے ذریعے داخل کی جاتی ہے۔ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس علاج سے کووڈ 19 سے شدید متاثرہ مریضوں کی مشکلات کو 79 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کیخلاف مختلف ممالک کیجانب سے ویکسین پر کام جاری ہے تاہم ابھی تک یہ ویکسین تیار نہیں ہوئی ، برطانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں کرونا وائرس ویکسین تیار ہوجائے گی ، روس اور امریکہ بھی وائرس کیخلاف ویکسین تیاری میں مصروف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں