387

بی آر ٹی میں ایک ہفتے کے دوران 1لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر

آئین نیوز: بی آر ٹی میں ایک ہفتے کے دوران 1لاکھ سے زائد ریکارڈ مسافروں نے سفر کیا جس میں 70فیصد شوقین افراد جبکہ 30فیصددفاتر جانے والے افراد شامل ہیں۔

13اگست کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے افتتاح کے بعد 2بی آر ٹی بسوں کو جزوی طور پرنقصان بھی پہنچا ہے سب سے زیادہ سفر 14اگست کوشہریوں نے کیا ۔ پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع میں شہریوں کی جانب سے بھی بی آر ٹی میں سفر جاری ہے 70فیصد سے زائد افراد میں خواتین بھی شامل ہیںجوشوقیہ طور پر بی آر ٹی میں سفر کر رہی ہیں

بی آرٹی بسوں میں سفر کرنے والوں میں شوقین افراد ایک سٹیشن پر اتر کر دوسرے سٹیشن کے لئے بس میں بیٹھ جاتے ہیں ۔ 70فیصد سے زائد شوقیہ افراد کے باعث بی آر ٹی میں مستحق سفر کرنے والے مسافروں کو آمد و رفت میں مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہاہے ۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی میں سفر کرنے والوں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے ،جن میں زیادہ تروہ خواتین شامل ہیں جو یونیورسٹی ٹائون ، صدر، حیات آباد، سول سیکرٹریٹ سمیت مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 13 اگست پر وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، افتتاح کے بعد وزیراعظم عمران نے وزیردفاع پرویزخٹک وزیراعلیٰ محمود خان سمیت دیگر وزراء کے ساتھ بی آر ٹی بس میں سفر کیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں