320

ایف جی کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبات احتجاج پر مجبور

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) گزشتہ روز ہوم اکنامکس اینڈ منیجمنٹ سائنس کالج کی طالبات نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا تھا، انٹرمیڈیٹ طالبات نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملتوی کردہ رزلٹ جلد از جلد جاری کرے،
تفصیلات کے مطابق ایف جی کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبات نے کا لج انتظامیہ و وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، پریس کلب کے سامنے کیے جانے والے مظاہرے میں طالبات کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں طلباء وطالبات کو پروموٹ کیا گیا لیکن ہمیں تاحال پروموٹ کرنے سے روکا ہے اور نہ ہی امتحانات لیے گئے،جس کی وجہ سے ہم یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکے اس وجہ سے ہمارا سال بھی ضائع بھی کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود تاحال کالج انتظامیہ نے کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

اسلام آباد پریس کلب کے سامنے طالبات کااحتجاج

طالبات نے کہا کہ ہمارا کالج پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اسی طرح لاہور کالج آف ہوم اکنامکس بھی پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے۔ ایک طرف لاہور کالج کی تمام طالبات کو پروموٹ کردیا گیا،جبکہ دوسری طرف ہمارے ادارے کی طالبات آج بھی اپنے رزلٹ سے محروم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ
آج سات ماہ بعد ہمیں بتایا جارہا ہے کہ آپ کے امتحانات لئے جائینگے، سات ماہ ادارہ بند اور تعلیمی عمل معطل رہنے کے باعث ہم امتحانات میں کیا لکھیں گے۔

طالبات نے اعلی ٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہماری تعلیم سے یہ مزاق بند کیا جائے اور امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے ہمیں رزلٹ جاری کریں، احتجاجی مظاہرے میں طالبات سمیت والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں