287

بھارتی جنگی قیدی ابھی نندن سے متعلق بیان میں تاریخ مسخ کی گئی، میجر جنرل بابر افتخار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی جس پر انہیں بھرپور جواب دیا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد 26 فروری 2019 کو بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس میں نہ صرف انہیں منہ کی کھانی پڑی بلکہ پوری دنیا میں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے بروقت جواب میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس فیصلے میں تمام سول اور ملٹری قیادت یکجا تھی اور پاکستان نے بھارت کو اعلانیہ دن کی روشنی میں جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ بھارت کے دو جنگی جہاز بھی مار گرائے۔

انہوں نے کہا ونگ کمانڈ ابھی نند کو گرفتار کرلیا گیا اور دشمن ساری کارروائی کے دوران اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی اور عجلت میں اپنے ہی ہیلی کاپٹر اور جوانوں کو مار گرایا اور اللہ کی نصرت سے ہمیں دشمن کے خلاف واضح برتری حاصل ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ذمہ داری ریاست ہونے کے ناطے بھارتی جنگی قیدی وینگ کمانڈر ابھی نند کو بھی رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں