273

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ سعید کو فنڈنگ کیس 10 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حافظ سعید کو 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم دیا۔

واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں