ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو پشاور میں جلسے کے لئے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیاگیا ہے جس میں واضح الفاظ میں کہا گیاہے کہ کورونا وائرس کی

دوسری لہر کو سامنے رکھتے ہوئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔پشاور کے ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے جے یو آئی کے فوکل پرسن جلیل جان کے پشاور میں جلسے کیلئے اجازت کیلئے جمع کردہ درخواست کے جواب میں اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عوامی اجتماع کے باعث کرونا مزید پھیل سکتاہے اسلئے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی اعلامیہ کو مسترد کرتے ہوئے 22 نومبر کو پشاور میں پاور شو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔