201

11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث تعلیم کا بہت نقصان ہوا، مارچ سے ستمبر کے وسط تک تعلیمی ادارے بند رہے اور پھر دوبارہ بند کرنے پڑے لیکن ہم نےمختلف طریقے اپنائے اور تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نےکہا کہ کورونا کی نئی قسم بھی آئی ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں اور تعلیمی ادارےکھولنےکا حتمی فیصلہ وزارت صحت کی سفارش پر ہوگا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 4 جنوری کو وزارت صحت سے ایڈوائس لےکر فیصلہ کریں گے البتہ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں، اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شفقت محمود نےکہا کہ یکساں تعلیم نصاب 2021 میں نافذ کریں گے، سرکاری، نجی اور مدارس اسکولوں میں یکساں نظام تعلیم نافذ کریں گے۔

واضح رہےکہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث حکومت نے ملک بھر میں 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کردیے جنہیں صورتحال کا جائزہ لے کر 11 جنوری سےکھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں