خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی جانب سے 2500 سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوامیں 1153پیڑول پمپس پر بغیر این او سی پیٹرول کی فروخت کی جا رہی ہے، 1500 سے زیادہ پیٹرول پمپ مالکان بغیر این او سی پیٹرول ذخیرہ کر رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں185، کوہاٹ ڈویژن233، بنوں ڈویژن میں 592 غیرقانونی پمپس ہیں موجود ہیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے غیرقانونی پمپس کی تفصیلات وفاقی حکومت کو فراہم کر دیں گئی ہیں۔