Skip to content
بلوچستان کے علاقے مچھ میں شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے دس کان کنوں کی ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے مقتولین کے لواحقین اور کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ’ شہدا کے لواحقین کے دکھ میں مجھ سمیت پورا پاکستان شامل ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے بات مانی اور جانبحق ہونے والوں کو دفنا دیا۔ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے بچوں اور بہنوں کا خیال رکھیں گے۔ تمام مطالبات مان لیے گئے۔ ہم نے شہدا کے لواحقین سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔‘
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ بڑے سانحے پیش آئے ہیں۔ ہزارہ برادری کے پاس پہلے بھی آچکا ہوں۔ جب دہشت گردی زیادہ تھی اورلوگ آنے سے گھبراتے تھےمیں اس وقت بھی آیا ہوں۔‘
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں