234

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے

 وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن  عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔  ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے پاس  معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط کا عہدہ بھی تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کہا تھا جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں