205

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج جاری۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہی ہے۔

اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خطاب کررہی ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کنٹینر پر موجود ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کے پیشِ نظر اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں کرلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں