246

امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن اور کاملہ ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے

امریکا کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کا لمحہ آگیا جس  کے لیے جو بائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کاملاہرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔

 امریکہ کے نومنتخب صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے 9 بجے ہوگی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے اور صدر مختلف شعبوں میں اہم اقدامات کااعلان کریں گے۔

حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، 25 ہزارنیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں جب کہ سکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کے دوران 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے دو پر دائیں بازو کے انتہاپسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔

عالمی وبا سے ہلاک افراد کی یاد میں نیویارک کی اہم عمارتیں پربھی سرخ لائٹیں روشن کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں