195

ڈی ایس پی اور ایس ایچ او متھرا کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر


پشاور کی رہائشی خاتون اور اُس کے بیٹے نے پولیس کے غیر قانونی چھاپے جسمانی تشدد کرنے اور گھر سے 80لاکھ روپے اور 30تولے زیورات لے جانے پر ڈی ایس پی آپریشن سرکل مچنی گیٹ ،ایس ایچ او تھانہ متھرا، ایس ایچ او تھانہ تھانہ چمکنی سمیت سات افراد کے قانونی کاروائی کرنے کے لیے پشاور کی مقامی عدالت میں 22اے درخواست دائر کردی ۔ عدالت نے 22اے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس سے 3فروری تک جواب طلب کر لیا ۔

گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور سید شوکت اللہ نے مسماة ش اور اُس کے بیٹے نور زمان ساکنان ضلع کرم حا ل سٹی ٹاون جی روڈ پشاور کی جانب سے دائر 22اے کی درخواست کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں نے دیگر دو افراد شریف گل سکنہ دار منگی پشاور اور سلمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے درخواست گزار کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور گھر کے مکینوں کو زد کوب کیا اور جاتے ہوئے گھر سے 80لاکھ روپے اور 30تولے زیورات لے گئے اور ساتھ گھر سے دو افراد بھی حراست میں لیے اور جسمانی تشدد کی اور کئی گھنٹو ں تک حبس بے جا میں رکھا جس کے بعد درخواست گذاروں نے پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی لیکن کوئی شینوائی نہیں ملی

درخواست گزاروں نے عدالت سے رجوع کی لہذا عدالت 22اے درخواست کو منظور کرتے ہوئے مذکورہ پولیس اہلکاروں اور دو دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو احکامات جاری کریں عدالت نے 22اے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پولیس سے 3فروری تک جواب طلب کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں