192

ٹیکس چور پکڑنے پر ، ایف بی آر اہلکاروں کو انعامات دینے کا فیصلہ


ٹیکس چوروںکوپکڑنے اور رقوم کو ریکور کرنے کے لئے ایف بی آرکے ان لینڈ ریونیو افسران اور اہلکاروں اور عام شہریوں کو وفاقی حکومت نے بھاری انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے قابل تحسین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروںکو کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ 6اضافی تنخواہیں فی کس اور غیرمعمولی کارکردگی دیکھانے والے افسران اور اہلکاروں کو کم از کم 12سے ز ائد 24اضافی تنخواہیں فی کس کے اضافہ سے بطور انعام دیا جائے گا۔

ٹیکس چوروںکو پکڑنے کی مدد کرنے والے عام شہریوں ،مخبروں ، ووسل بلوئرز کو چوری شدہ ٹیکس کی ریکوری کی جانے والی رقم کا بیس فیصد یا ریکور شدہ رقم میںسے 50لاکھ روپے تک بطور انعام دیا جائے گا۔ پشاور سمیت ملک بھر میں حکومت نے ٹیکس چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں درجنوں ٹیکس چور موجود ہیں جو کہ ٹیکس کی ادائیگی نہیںکرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں