یونیورسٹی میں مالی بحران اور دیگر مسائل کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ بھی سڑکوں پر نکل پڑے گزشتہ روز یونیورسٹی کے اساتذہ نے مالی بحران ،حکومت کی جانب سے یونیورسٹی میں بے جاں مداخلت کے خلاف اگریکلچر یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے یونیورست میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو درپیش مالی مسائل کو فوری حل کیا جائے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا یونیورسٹی میں بے جاں مداخلت نہ کیا جائے
مظاہرے میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی احتجاج کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ عالم خان اور دیگر عہدیداران نے کی صدر شاہ عالم خان نے مظاہرے سے خطاب میں کہا یونیورسٹی سلیکشن بورڈ منعقد نہیں ہوا جبکہ اساتذہ کیلئے اسامیوں کی مشتہری بھی تاخیر کا شکار ہے اور یونیورسٹی کے اہم انتظامی رجسٹرار کے عہدے پر ایک نااہل شخص برجمان ہے جبکہ بلوں کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی
مظاہرین نے وائس چانسلر کو تنبیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ فوری ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائے اور مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئیء بیل اوٹ پیکج فراہم کرنے سمیت یونیورسٹی کے معاملات میں بے جاں مداخلت سے گریز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے زرعی یونیورسٹی اساتذہ کے احتجاج میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی ،انجیئرنگ یونیورسٹی پشاور اور پشاور یونیورسٹی کے کابینہ کے ممبران نے بھی شرکت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔