245

حمیرا خاتون سب سے اگے!!

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا حمیرا خاتون کی سال 2020 میں بہترین پارلیمانی کارکردگی رہی۔ صوبائی اسمبلی کے ممبران میں کارکردگی کے لحاظ سے ان کی مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن اور خواتین میں دوسری پوزیشن رہی۔

انہوں نے ایوان بالامیں 29 سوالات اٹھائے، 8 قراردادیں پیش کیں۔ 8 توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی دردانہ صدیقی اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عنایت امین نے ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا خاتون کو اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی پر مبارکباد کا مشترکہ پیغام دیااور مزید کہا کہ قوم کو اسمبلی کے ارکان کی کارکردگی سے اب اندازہ لگانا چاہیے کہ جماعت اسلامی میں کس قدر مخلص اور ذمہ دار افراد ہیں جو کہ بلاشبہ تعداد میں کم ہیں لیکن اپنی کارکردگی کا ہر قدم پر ثبوت دیتے ہیں۔انہوں نے آئندہ بھی اسی طرح صوبائی اسمبلی کے فورم پر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی توقع ظاہر کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں