240

مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی نیب خیبر پختونخوا میں پیش

جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی نیب خیبر پختونخوا میں بدھ کے روز پیش ہو ئے جبکہ آج سابق چیف سیکرٹری سمیت تین ریٹائرڈ بیورو کریٹس نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہو نگے بدھ کے روز جی ٹی ایس اراضی ، کے حوالے سے محکمہ مال سمیت تین محکموں کے افسران نے اپنے بیانات قلمبند کئے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان پیش ہو ئے تھے

نیب ذرائع کے مطابق فیاض علی کو گزشتہ روز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر وہ بدھ کے دن حاضر ہو ئے اور اپنا بیان قلمبند کیا ڈھائی گھنٹے تک نیب خیبر پختونخوا کے دفتر میں موجود رہے جبکہ نیب کی جانب سے انہیں ایک سوالنامہ بھی دیا گیاسوالنامہ 24 سوالوں پر مشتمل ہیں جس میں ان سے تفصیلات طلب کی گئی ہے نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کمشنر افغان مہاجرین کو پروانشنل مینجمنٹ سروس میں شامل ہونے کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بھی طلب کیا گیاہے اوران کی غیر قانونی شمولیت کو کینسل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں