ڈیلرز کے کمیشن میں اضافہ موخرکئے جانے کے بعد ایک بار پھر پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے پشاورمیں ڈیلرز کے مطابق ای سی سی کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کی کمیشن میں 16فیصد
اضافہ کے فیصلے کو موخرکیا ہے جس پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اوراسکے نتیجے میںآئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک میں ایک بار پھر پیٹرول بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے ڈیلرزکے مطابق ای سی سی کے فیصلے کے نتیجے میں ڈائون اسٹریم پیٹرولیم انڈسٹری کی مشکلات میں اضافہ ہو گا
آخری بار اضافہ 2018میں کیا گیاتھا اس سے قبل بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میںکمی کے بعد پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول بحران پیدا ہواتھا