ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت مصالحے بنانے پر تین مصالحہ فیکٹریوں کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر مختلف مصالحہ فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران تین فیکٹریوں میں صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال میں فرش کے اوپر مصالحے کو مکس کیا جا رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے تین فیکٹریوں کو سیل کر تے ہوئے چار افراد کو مزید کارروائی کے لیے گرفتار کر لیا۔ان فیکٹریوں سے مصالحے کے نمونے حا صل کر کے تجزے کے لیے لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں۔ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
143