زرعی یونیورسٹی پشاور نے بیچلرز ڈگری اور ڈپلومہ پروگراموں میں 16 فروری 2021 ء تک توسیع کردی. ڈائریکٹر ٹیچنگ زرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیچلرز ڈگری پروگراموں جن میں بی ایس سی (آنرز) مائیکرو بائیولوجی، بی ایس سی (آنرز) بائیو انفارمیٹکس، بی ایس باٹنی، بی ایس بائیوکیمسٹری، بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس، بی ایس سی (آنرز) فشریز اینڈ اقوا کلچر، بی ایس سی (آنرز) اینمل سائنسز، بی ایس ایگری بزنس اینڈ مینجمنٹ، ڈپلومہ ان ویٹرنری سائنسز (ڈی وی ایس 3 سال) اور ڈپلومہ ان پولٹری پروڈکشن اینڈ مینجمنٹ (ایک سالہ) کے داخلوں میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے 16 فروری 2021 ء تک توسیع کردی گئی. خواہشمند طلباء داخلہ فارم اور بینک رسید زرعی یونیورسٹی پشاور کے ویب سائٹ www.aup.edu.pk سے ڈاون لوڈ کریں اور مکمل فارم اور اوریجنل بینک رسید 16 فروری 2021 ء تک ڈائریکٹر ٹیچنگ زرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس کو بذریعہ ڈاک بھیج دیں.ان تمام ڈگری اور ڈپلومہ پروگراموں کے کلاسیں 22 فروری 2021ء سے شروع ہونگے
236