151

حبس بے جا میں رکھے گئے کمسن بچے عدالت میں پیش


اٰیڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا رشید نے تھانہ شاہ قبول پشاور کی کم سن بچوں کوحبس بے میں رکھنے کے خلاف دائر 22اے دخواست منظور کرتے ہوئے بچوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد والدین کے حوالہ کر دیئے ۔ گزشتہ روز عدالت نے مسماة (ن) سکنہ تہکال کی جانب سے دائر 22اے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا

کہ تھانہ شاہ قبل پولیس نے درخواست گزارہ کے دو کم سن بچے عالمہ عمر نو سال اور شیر نذیر عمر 13سال کو تین روز قبل گھر سے حراست میں لیے ہیں لہذا پولیس سے مذکورہ بچے بازیاب کر وایا جائے ۔ عدالت نے گزشتہ پیشی پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو طلب کرنے کے لیے سمن جاری کیا تھا جو گزشتہ روز عدالت میں پیش ہو ا تو اس دوران عدالت میں ریکارڈ پیش کی اور عدالت کو اگاہ کیا کہ درخواست گزارہ مذکورہ کم سن بچوں کو چوری اور دیگر واردات کے لیے استعمال کرتی ہیں اور اس حوالے سے درخواست گزارہ کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد دونوں بچے والدین کے حوالے کردیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں