پاکستان پوسٹ نے پشاور سمیت ملک کے دیگر 15شہروں کے جنرل پوسٹ آفسز کے پانچ لاکھ سے زائد سیونگ اکاونٹس 8فروری تک مرکز قومی بچت کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ وزارت خزانہ نے پاکستان پوسٹ میں موجود 600ارب روپے سے زائد مالیت کے 40لاکھ سے زائد سیونگ اکاونٹس مرکز قومی بچت کو منتقل کرنے کے احکامات دیئے ہیں وزارت خزانہ کی ہدایات پر پاکستان پوسٹ کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پشاور ، اٹک ، سرگودھا ، فیصل آباد، جہلم ، جھنگ ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، ناروال ، شیخوپورہ ، ساہیوال ، مظفر گڑھ ، قصور اور کراچی جی پی او کے پانچ لاکھ سے زائد سیونگ اکاونٹس آٹھ فروری تک مرکزی قومی بچت کو منتقل کئے جائینگے
171