167

پشاور،اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث کروڑں روپے کی گاڑیاں ناکارہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث کھلے اسمان تلے کھڑی کروڑں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں جبکہ مذکورہ گاڑیوں کی نیلامی نہ ہونے کے باعث حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچنے کاخدشہ طاہر کیا جا رہا ہے متعلقہ افسران انہیں نیلام نہیں کر رہے جبکہ گاڑیاں کھڑی کھڑی زنگ ہو رہی ہیں

پشاور کے علاقہ ڈبگری گارڈن کے علاقے میں واقع ڈپو میں ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے لئے جانیوالی سینکڑوں گاڑیاں کئی سالوں سے کھڑی ہیں ڈپو میں موجود گاڑیوں میں پولیس ، سیکرٹریٹ ، زراعت سمیت پشاور یونیورسٹی کے زیر استعمال رہنے والی بڑی اور چھوٹی گاڑیاں، ویگن ، لینڈ کروزرور ، سوزوکیاں اور موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں موجود ہیں جبکہ ان گاڑیوںکو کھلے عام رکھا گیا ہے

جو موسم کی شدت کے باعث تباہ حال ہورہی ہیں زرائع کے مطابق ہر سال اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ان گاڑیوں کو نیلام کرتی ہیں جس سے یہ گاڑیاں دوبارہ مارکیٹ میں آتی ہیں اورانہیں عام شہری اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم بھی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر لگ جاتی ہیں تاہم موجودہ دور حکومت کے ذمہ داران نے اس معاملے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار کر رکھی ہیں اور ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام ان گاڑیوں کی نیلامی پر خاموش ہیںجس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں زنگ آلود ہورہی ہیں جس سے حکومتی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں