233

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو خسارے کا سامنا , بجلی کے بل ڈاکٹروں سے لینے کا فیصلہ

پشاور کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال لیڈی ریڈنگ کو خسارے کا سامنا ہے خسارے سے بچنے کے لئے اب بجلی کی بل ڈاکٹروں سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ہسپتال سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر بجلی کی بل اب خود ادا کریں گے، اعلامیہ کے مطابق ہاوس افیسر ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر ز سے بجلی کی مد میں 4 ہزار 691 کاٹے جائیں گے،

ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اولڈ ٹی ایم او ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر بجلی کی مد میں 5 ہزار 203 روپے دینگے،جبکہ نیو ٹی ایم او ہاسٹل اور نرسنگ ہاسٹل میں رہائش پذیر ڈاکٹر 4 ہزار 202 روپے دینگے، نرسنگ ہاسٹل بلاک تھری میں رہائش پذیر ڈاکٹروں سے بجلی کی مد میں ماہانہ 3 ہزار 108 روپی کاٹے جائینگے،اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جب تک ڈاکٹروں کے کمروں کے سامنے الگ الگ چیک میٹر نہیں لگیں گے، تب تک یہی روپے کاٹے جائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں