142

درجہ چہارم ملازمین کا اسلام آباد مظاہرہ کیلئے اجلاس طلب

درجہ چہارم ملازمین آل محکمہ جات خیبرپختونخوا کا صوبائی اجلاس بروز پیر 7تاریخ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس طلب کر لیا گیا جس میں 17 فروری اسلام آباد مظاہرہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور بروز جمعہ 5 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے حکومتی نمائندوں سے وزراء مذاکرات پر زیر بحث ہوگی اجلاس صوبائی صدر اکبر خان مومہمند کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس پشاور میں منعقد ہوگا اجلاس میں صوبے بھر کے اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹری اور یونٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گیصوبائی سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا قاسم خان نے ملازمین سے شرکت یقینی بنانے کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں