578

زرعی ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد تک اضافہ

زرعی ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
زرعی ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد تک اضافہ کردیاہے زرعی ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ کے باعث زمیندار طبقہ کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے بیشتر زرعی ادویات فروخت کرنے والے تاجروں نے پرانی ادویات پر نئے اسٹریکر لگا دیئے ہیں

جبکہ جعلی زرعی ادویات بھی مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے جس کے باعث فصلوں کو بری طور پر نقصان پہنچ رہا ہے زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر تاجروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی حالیہ اضافہ کے بعد اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا ہے گندم ، جوار ، مختلف سبزیوں ، مختلف فروٹ ، گنے ، سمیت مختلف فروٹ اور سبزیوں کے لئے استعمال ہونے والے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور کاشتکاروں نے جعلی ادویات اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوںکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں