161

باچا خان ایئر پورٹ پر کسٹم کلیئرنس ان د اسکائی پائلٹ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ


باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کسٹم کلیئرنس ان د اسکائی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پشاور ڈرائی پورٹ کو بحال رکھنے کی تجویز کو مسترد کیا گیا ہے کسٹمز حکام کی جانب سے ایف بی آر کے سربراہ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے

کہ احتجاج کرنے والے چند موبائل ڈیلرز ہیں جن کا امپورٹروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جبکہ امپورٹر ز نے اضا خیل ڈرائی پورٹ پر رضا مندی ظاہر کی ہے وزیر اعظم کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ملکی تجارتی میں بہتری کے لئے پراجیکٹ شروع کرنے کی منظوری دی ہے

جس کیلئے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جگہ مختص کی گئی ہے درآمد و برآمد کنند گان قبل از وقت کاغذی کاروائی مکمل کر سکیں گے طیارے کے لینڈ ہونے سے قبل سامان کی کلیرنس کسٹم حکام کی جانب سے کی جائیگی پراجیکٹ میں پہلے مرحلے میں ادویات ، پیراش بل آئٹم ،

کم قیمت کی منصوعات کو شامل کیا گیا ہے کسٹم حکام کی جانب سے نظام کو جدید بنانے کے لئے نیا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری کی جا رہی ہے۔ اس پراجیکٹ سے کوڈو ویکسین کی کلیرنس بھی باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر آسان ہو جائیگی جبکہ کسٹم کی آٹو مشین جو کہ جدید ترین ہے کو بھی لگایا جائے گا ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے انتظامات شروع کئے گئے ہیں اور ممکنہ طور پر مئی تک یہ نظام نافذکردیاجا ئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں