خیبرپختونخوا میں یکم فروری سے صحت کارڈ پلس پروگرام کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے۔ اب صوبے کے 60 لاکھ خاندانوں کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ کوریج میسر ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا صحت کارڈ پلس کے تین زونز ملاکنڈ، ہزارہ اور پشاور میں اجراء کے بعد وہاں کے ہسپتالوں میں داخلے کی شرح کے حوالے سے کہنا تھا کہ زون ون ملاکنڈ کے پانچ اضلاع میں یکم نومبر کو صحت کارڈ پلس کے اجراء کے بعد تین ماہ کے دوران ہسپتال داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ ہوا۔ زون ٹو میں 5 گنا جبکہ زون تھری پشاور ویلی میں دُگنا اضافہ ہوا۔ زون ون کے ضلع چترال میں ماہ اکتوبر کے دوران 91 مریض ہسپتال داخل ہوئے تھے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 849 ہوگئی۔ اسی طرح لوئر دیر میں اکتوبر کے دوران مریض ہسپتال داخل ہوئے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر ہوگئی۔ ضلع ملاکنڈمیں 270 مریض ماہ اکتوبر کے دوران ہسپتال میں داخل ہوئے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 1612 ہوگئی۔ سوات میں اکتوبر کے دوران 909 مریض ہسپتال داخل ہوئے جبکہ جنوری میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 2713 تھی۔ زون ون میں مجموعی طور پر اکتوبر میں 2242 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے تھے جبکہ ماہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 8596 ہو گئی جو کہ مجموعی طور پر 4 گنا سے زائد اضافہ ہے۔اسی طرح اپر دیر میں ماہ اکتوبر کے دوران 311 مریض ہسپتال داخل ہوئے اور جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 1139 ہو گئی۔ زون ٹو ہزارہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں صحت کارڈ پلس پروگرام کا اجراء یکم دسمبر سے ہوا جس کے بعد دو ماہ کے دوران ان اضلاع میں مجموعی طور پر ہسپتال داخلے کی شرح میں 5 گنا اضافہ ہوا۔ ایبٹ آباد میں ماہ نومبر کے دوران 142 مریض ہسپتال داخل ہوئے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 1564 ہوگئی۔ اسی طرح بٹگرام میں 67 مریض ماہ نومبر کے دوران ہسپتال داخل ہوئے جبکہ میں یہ تعداد 510 تھی۔ کوہستان میں نومبر میں 63 جبکہ جنوری میں 510 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے۔ مانسہرہ میں نومبر کے دوران 74 جبکہ جنوری میں 1232 مریض ہسپتال داخل ہوئے۔ شانگلہ میں نومبر کے دوران 257 جبکہ جنوری میں 731 مریض علاج معالجے کے لیے ہسپتال داخل ہوئے۔ ضلع بونیر میں نومبر کے دوران 327 مریض ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جبکہ دو ماہ بعد جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 703 ہوگئی۔ زون ٹو میں مجموعی طور پر نومبر میں 930 مریض ہسپتال داخل ہوئے تھے جبکہ جنوری میں یہ تعداد 4946 رہی جو کہ مجموعی طور پر 5 گنا اضافہ ہے۔ زون تین کے 6 اضلاع میں رواں سال کے ابتدائی روز یکم جنوری سے صحت کارڈ پلس کے اجراء کے بعد ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ہری پور میں دسمبر میں 149 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 762 ہوگئی۔ نوشہرہ میں دسمبر میں 509 جبکہ جنوری میں 967 مریض ہسپتال داخل ہوئے۔ اسی طرح صوابی میں جنوری کے دوران 635 جبکہ جنوری میں 1326 مریض ہسپتال داخل ہوئے۔ مردان میں دسمبر کے دوران 724 جبکہ جنوری میں 1645 مریضوں نے ہسپتال داخل ہو کر علاج معالجہ کرایا۔ چارسدہ میں دسمبر میں 659 جبکہ جنوری میں 1058 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں صحت کارڈ اجراء سے قبل ماہ دسمبر میں 1147 مریض ہسپتال ہوئے تھے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 1829 ہو گئی۔ زون تھری کے ہسپتالوں میں دسمبر کے دوران مجموعی طور پر 3820 ہسپتالوں میں داخل ہوئے تھے جبکہ جنوری میں یہ تعداد بڑھ کر 7587 ہو گئی جو کہ مجموعی شرح میں تقریباً دگنا اضافہ ہے۔
231