139

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 3 دکانیں سیل

مردان کے اسسٹنٹ کمشنر میڈم ثمن عباس نے مسافروں کی شکایات پر موٹروے سروسزایریا پر ٹک شاپس اور ہوٹلوں کی مسلسل من مانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصولی پر تین ٹک شاپس کو سیل کر کے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے موٹروے سروسز ایریا پر واقع ٹک شاپس و ہوٹلوں کا اچانک معائنہ کیا اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرسرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرنے پر 3 ٹک شاپس کو سیل کرتے ہوئے متعلقہ ایکٹ کے تحت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے ٹک شاپس اور ہوٹلوں کے مالکان کو سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں